مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خود ساختہ انقلابی، فوج سے کس بات کے مزاکرات چاہتا ہے؟ شہدا کے اہل خانہ سے نو مئی کے گناہ کی معافی مانگو۔
سینیئروزیرپنجاب مریم اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “معافی نہیں مانگوں گا” خود ساختہ انقلابی منتیں ترلے پہ اتر آیا ہے۔ خود ساختہ انقلابی، فوج سے کس بات کے مزاکرات چاہتا ہے؟
مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ شہدا کے مجسمے توڑ کر، جی ایچ اورائیر بیس پہ حملے کرکے، کور کمانڈرکا گھر جلا کر فوج سے معافی مانگو مذاکرات نہیں۔ شہدا کے اہل خانہ سے نو مئی کے گناہ کی معافی مانگو۔
انھوں نے کہا کہ 9 مئی کا منظم منصوبہ، شہدا کی یادگاروں کی توہین، تنصیبات اور جی ایچ کیو پہ حملہ تنقید نہیں ریاست پہ حملہ ہوتا ہے۔ فاشسٹ کی بات صرف صرف اقتدار کے لئے ہوتی ہے۔ اقتدارکی خاطر آئین توڑنے والا فاشسٹ ہوتا ہے۔
سینئرصوبائی وزیر نے کہا کہ “فاشسٹ” سیاسی مخالف کو اذیت دینے کے لئے قید والد کے سامنے بیٹی کو گرفتار کرتا ہے۔ فاشسٹ وہ ہوتا ہے جس کو “میڈیا پریڈیٹر”، آزادیاں ہڑپ کر جانے والا درندہ قراردیا ہوتا ہے۔



















