گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے جماعت اسلامی کے دھرنامظاہرین کے لیے بیان جاری کیا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنے بیان میں کہا کہ دھرنا مظاہرین کا کل شام 5 بجے گورنرہاؤس میں انتظارکروں گا، مہنگائی کے خلاف دھرنے کی حمایت کرتا ہوں۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے بیان میں کہا کہ عوام کومشکلات میں مبتلا کر کے ان سے انتقام مت لیں۔
کامران ٹیسوری نے بیان میں جماعت اسلامی کی قیادت کومشورہ دیا کہ وہ گورنرہاؤس کے اندر دھرنا دیں، بارش کے پیش نظرپکوڑوں کےعلاوہ کھانے، پینے کا بھی بندو بست کروں گا۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے بیان مزید کہا کہ دھرنے میں شریک نوجوانوں کومفت آئی ٹی کورسزمیں داخلے کی پیشکش کرتا ہوں۔



















