ترکیہ کی بحری افواج کے جنگی جہاز ’ٹی سی جی کنالیاڈا‘ آج پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستانی سمندری حدود میں آمد پر پاک بحریہ کے جہاز نے ترک جہاز کو روایتی انداز میں خوش آمدید کہا۔
کراچی بندرگاہ پہنچنے پر پاک بحریہ اور ترک سفارت خانے کے افسران نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کراچی میں قیام کے دوران جہاز کے کمانڈنگ آفیسر؛ پاک بحریہ کے فیلڈ کمانڈرز اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
ملاقاتوں کے دوران دونوں ممالک کی بحریہ کے مابین باہمی دلچسپی کے پیشہ ورآنہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ ترکیہ کا وفد مزار قائد پر حاضری بھی دے گا.
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ترک بحریہ کے جہاز کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کی بحریہ کے مابین مضبوط اور درینہ تعلقات کا عکاس ہے



















