محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا اللہ کو پتہ ہے کس سے مذاکرات کریں گے کس سے نہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے حوالے سے ایم کیو ایم کے تحفظات وزیراعظم تک پہنچائے ہیں، بلوچستان میں احتجاج صوبائی معاملہ ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاراچناراوربلوچستان سمیت سیکیورٹی معاملات پرصوبوں سے رابطے میں ہوں، سیکیورٹی معاملات پر کارروائی کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں ایسا کوئی ایشو نہیں کہ جس پر پریشانی کی ضرورت ہو، بانی پی ٹی آئی کا اللہ کو پتہ ہے کس سے مذاکرات کریں گے کس سے نہیں۔



















