Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں حکومت کی ہیں، نیپرا میں بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے، گوہراعجاز

گوہراعجاز کا کہنا ہے کہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیاں حکومت کی ہیں، عوام کا کوئی نمائندہ نیپرا میں نہیں بیٹھا، نیپراکےاندربہت بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں سابق نگراں وزیرتجارت گوہراعجاز نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 3 ایسے پلانٹ ہیں جنہوں نے ایک یونٹ بھی نہیں بنایا، حکومت کاکام کاروبارکرنا نہیں ہے، 50 فیصد پاورپلانٹس حکومت کے ہیں۔

گوہراعجاز نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیاں حکومت کی ہیں، نجی سیکٹر کے پلانٹ انہوں نے لگوائے ہیں، عوام کا کوئی نمائندہ نیپرا میں نہیں بیٹھا، نیپراکےاندربہت بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے۔

سابق نگراں وزیر تجارت نے کہا کہ حکومت نے خودسے کنٹریکٹ کیا ہوا ہے، 52 فیصد پلانٹ حکومت کے باقی نجی شعبے کے ہیں، پورے پاکستان میں کسی شہرمیں سرمایہ کاری نہیں ہورہی، مہنگائی کی شرح اپنی جگہ برقرارہے۔

گوہراعجازنے کہا کہ ساڑھے 19 فیصد شرح سود ہے، حکومت شرح سود کم کرے تاکہ لوگوں کے پاس پیسے آئیں، لیوی بھی اِنکم نہیں ٹیکس ہے، ہم ٹیکس دینے کوتیارہیں، صنعت کوعالمی قیمت پربجلی چاہیے یہ چوری بند ہونی چاہیے۔

سابق نگراں وزیر تجارت نے کہا کہ ہم تمام چیمبرمل کرسپریم کورٹ جارہےہیں، صدرمملکت سے ملاقات کریں گے۔

متعلقہ خبریں