وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ مشترکہ منصوبوں کے ذریعے چینی صنعت کی پاکستان منتقلی فائدہ مند ثابت ہوگی۔
اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف نے چین کےاعلیٰ سطح وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں چینی وفد کاخیرمقدم کرکے خوشی ہورہی ہے، چین اورپاکستان دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے وفد سے گفتگو میں کہا کہ چینی قیادت کے ساتھ ملاقات کے بعد وفود پاکستان کا دورہ کررہے ہیں، یقین ہے چینی وفد کا دورہ انتہائی مفید ثابت ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ چینی وفد کے دورے سے سرمایہ کاری کوفروغ ملے گا، دونوں ملکوں میں صنعت، زراعت اورخصوصی اقتصادی زونزمیں تعاون بڑھے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان صنعتی تعاون وقت کا تقاضا ہے، مشترکہ منصوبوں کے ذریعے چینی صنعت کی پاکستان منتقلی فائدہ مند ثابت ہوگی۔
انھوں نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبے دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں۔



















