Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ناقص پالیسیوں کی وجہ سے خیبرپختونخوا باقی صوبوں سے پیچھے رہ گیا، امیر مقام

امیر مقام کا کہنا ہے کہ ناقص پالیسیوں کی وجہ سے خیبرپختونخوا باقی صوبوں سے پیچھے رہ گیا، وسائل میں رہتے ہوئے جو ریلیف ممکن ہوا دیں گے۔ 

وفاقی وزیرامورکشمیراورسیفران امیرمقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کودیوالیہ ہونے سے بچایا،  ناقص پالیسیوں کی وجہ سے خیبرپختونخوا باقی صوبوں سے پیچھے رہ گیا۔

امیرمقام نے کہا کہ مخصوص ٹولہ صرف دھمکیاں دینے میں مصروف ہے، سیاست کوقربان کرکے ریاست کوبچایا، حکومت سنبھالی تو بے پناہ چیلنجزدرپیش تھے۔

وفاقی وزیرامورکشمیراورسیفران نے کہا کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے کئی اقدامات کررہی ہے، وزیراعظم کی قیادت میں ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔

امیرمقام نے مزید کہا کہ ہمیں دہشتگردی اورمعاشی مشکلات کا سامناہے، جماعت اسلامی سے کہا آپ کے اور ہمارے مطالبات ایک ہی ہیں، وسائل میں رہتے ہوئے جوریلیف ممکن ہوا دیں گے۔

متعلقہ خبریں