Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی ایکسپوسینٹرمیں مائی کراچی نمائش کی اختتامی پریس کانفرنس

کراچی کے ایکسپور سینٹر میں مائی کراچی کی نمائش کے آخری دن اختتامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کراچی چیمبر کی مائی کراچی نمائش کی اختتامی تقریب کی پریس کانفرنس سے وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصراحمد شیخ نے خطاب کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جب نمائش شروع ہوئی اس وقت حالات اچھے نہ تھے، اب ہر سال اس نمائش میں بہتری آ رہی ہے، کراچی بزنس کا حب ہے، کراچی نے تمام قومیتوں کو بسایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیفالٹ کی بات ہوتی تھی، ایک سال میں 90 فیصد اسٹاک ایکسچینج بڑھی، دبئی میں پاکستانیوں نے ساڑھے 12 ارب ڈالر خرچ کیے، 4 ہزار ارب روپے ریونیو زیادہ اکٹھا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

قیصر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ اگست میں ڈنمارک میں ایم او یو سائن کروں گا اور پورٹس پر بڑی سرمایہ کاری لاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی پورٹس 50 فیصد گنجائش پراستعمال ہو رہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصراحمد شیخ نے مزید بتایا کہ ری پروسیسنگ پلانٹ کے لیے کورنگی فش ہاربر پر جگہ دیں گے، اور 5 سالوں میں ایکسپورٹ کو ڈبل کریں گے۔

متعلقہ خبریں