Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت اور اپوزیشن کےکون سے ممبران پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے رکن ہوں گے؟

سینیٹ سے کون سے ممبران پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے رکن ہوں گے؟ حکومت اوراپوزیشن میں معاملات طے پا گئے۔

حکومت اوراپوزیشن کی طرف سے 3-3 ارکان ہوں گے۔ سینیٹ کے 6 ارکان میں سے 3 تحریک انصاف سے ہوں گے۔ 2 پیپلز پارٹی اورایک کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہوگا۔

شبلی فراز، عون عباس بپی اورمحسن عزیزاپوزیشن کی طرف سے ممبرزہوں گے جبکہ سینیٹرزسلیم مانڈوی والا، شیری رحمان اور افنان اللہ حکومت سے رکن ہوں گے۔

حکومت اوراپوزیشن کے اتفاق کے بعد کل اسحاق ڈار6 نام سینیٹ اجلاس میں پیش کریں گے۔ سینیٹ اجلاس میں منظوری کے بعد پی اے سی کوفعال کرنے کا کام تیزہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں