Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر اقتدار میں پلاسٹک بیگز کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ

انتظامیہ نے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز کے خلاف دارالحکومت میں بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ڈی سی اسلام آبادکی جانب سے پلاسٹک بیگز کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے 8 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

یہ ٹیمیں اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پلاسٹک بیگز استعمال کے خلاف کارروائیاں کریں گی، ٹیمز کی نگرانی اسلام آباد کے تمام  اسسٹنٹ کمشنرز کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کا کہنا تھا کہ شہر میں پولی تھین بیگز کا استعمال روکنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

ڈی سی عرفان نواز کا مزید کہنا تھا کہ پلاسٹک بیگز کا استعمال ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا باعث ہے۔

متعلقہ خبریں