Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جماعت اسلامی کا لاہور میں بھی دھرنے کا اعلان

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور کراچی کے بعد لاہور میں بھی مہنگائی اور آئی پی پیز کے خلاف دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

جماعت اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف نے میڈیا کو بتایا کہ جماعت راولپنڈی اور کراچی کے بعد لاہور میں بھی دھرنے کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔

قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی 11 اگست کو وزیر اعلیٰ ہائوس کے باہر دھرنا دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن لاہور دھرنے سے خصوصی خطاب بھی کریں گے۔

سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ جماعت اسلامی کے دھرنا کا راولپنڈی میں 12 دن اور کراچی میں 4 دن ہو چکے ہیں۔

جماعت اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف کا مزید کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں احتجاج کا دائرہ مزید شہروں تک وسیع کرے گی۔

متعلقہ خبریں