Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یحییٰ سنوار حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ مقرر

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد یحییٰ سنوار کو حماس کے سیاسی ونگ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق حماس کی جانب سے آج جاری ہونے والے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد حماس کے سیاسی ونگ کی سربراہی یحییٰ سنوار کے سپرد کر دی گئی ہے۔

یحییٰ سنوار پر ہونے والے کئی اسرائیلی حملے ناکام ہو چکے ہیں، وہ اسرائیل کی ہائی ویلیو ٹارگٹ کی فہرست میں شامل ہیں اور 2023 سے اب تک غزہ میں ہی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو ایران میں شہید کر دیا گیا تھا، وہ ایران نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں