پاکستان کے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی جماعتیں منشور بناتی ہیں اور پھر بھول جاتی ہیں۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ آج ہر پاکستانی پریشان ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی محفل میں جائیں تو سوال کیا جاتا ہے ملک کا کیا بنے گا، حکومتیں عوام کی خدمت اور انہیں سہولتیں دینے کے لیے ہوتی ہیں۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پانی، بجلی اور صحت کی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا حل آئین کے اندر ہے، آئین توڑنے والے ملک ترقی نہیں کرتے۔
شاہد خاقاب عباسی کا مزید کہنا تھا کہ جب تک آئین کےراستےپرنہیں چلیں گے کچھ نہیں ہوگا، آئی پی پیز کا مسئلہ ہو گا لیکن اصل مسئلہ معیشت کی ناکامی ہے۔



















