نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے خصوصی پیغام دیا۔
نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہ کہ یہ دن منانے کا مقصد اعتراف کرنا ہے کہ نوجوان مستقبل کے معمار ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوان دنیا میں تبدیلی کا اصل محرک ہیں، تھیم کلکس سے ترقی تک، یوتھ ڈیجیٹل پاتھ ویز فارسسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ہے۔ یہ تھیم ٹیکنالوجی کے دور میں نوجوانوں کی اہمیت واضح کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان 60 فیصد نوجوان آبادی کا حامل ملک ہے، پاکستان تیزی سےعالمی ڈیجیٹل منظرنامے سے جُڑ رہا ہے، ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے نوجوان مثبت تبدیلی کے محرک بن سکتے ہیں۔
نوجوان آبادی کی استعداد سے استفادہ حاصل کرنے کا اعادہ کرتے ہیں، نوجوانوں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ 2013 میں ہم نے یوتھ لون اینڈ ایگری کلچرل اسکیم متعارف کرائی، یوتھ لون اینڈ ایگری کلچرل اسکیم کے اب نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد نوجوانوں میں کاروبار کے لیے 186 بلین تقسیم کیے گئے، یوتھ بزنس لون اسکیم کو ہماری حکومت کے دوران ری اسٹرکچر کیا گیا تھا۔
مائیکرو فنانس اداروں کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کیلئے شامل کیا تھا، اس اقدام کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
مالی سال 25-2024 کے دوران 100 ارب اضافی مختص کرنے کا منصوبہ ہے، تقریباً 3 لاکھ نوجوان کاروباری افراد کو بااختیار بنایا جائے گا۔
ہمارا یوتھ پروگرام ایک جامع نقطہ نظر کا حامل منصوبہ ہے، یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی فراہم کرتا ہے، آج کے نوجوان کل کے رہنما ہیں۔
نوجوان ہی ہمارے ملک کا روشن مستقبل تشکیل دیں گے، بااختیار نوجوان آبادی انفرادی ترقی کو فروغ دے گی، نوجوان ملک کے وسیع تر سماجی و اقتصادی ترقی میں کردارادا کریں گے۔
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے روشن مستقبل کی طرف گامزن ہو گا۔



















