Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لیفٹیننٹ عزیر محمود کے والد کا بیٹے کی شہادت پر قوم کے نام عظیم پیغام

لیفٹیننٹ عزیر محمود کے والد کا بیٹے کی شہادت پر قوم کے نام عظیم پیغام، شہید کی جو موت وہ قوم کی حیات ہے۔

اس پاک سر زمین میں شہیدوں کا لہو شامل ہے جن کے خون کی قیمت اس دنیا موجود نہیں۔ اٹک سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ عزیزمحمود نے تیراہ میں خوارجیوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

شہید لیفٹیننٹ عزیرمحمود کے والد کا کہنا تھا کہ میرے دو اور بیٹے ہیں اور میں وہ بھی اس مٹی پر قربان کرنے کے لیے تیار ہوں، ہم خوارجیوں کے سامنے ہار نہیں مانیں گے اور فتح پاک آرمی کی ہوگی۔

والد شہید لیفٹیننٹ عزیر محمود نے اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے فخرہے کہ میں ایک شہید کا والد ہوں، میں نے الله کے فیصلے پرسرجھکایا ہے اورشکر گزارہوں۔

اپنے پیغام میں  والد شہید لیفٹیننٹ عزیرمحمودنے مزید کہا کہ آپ سب ہمارے لیے دعا کریں کہ الله ہمیں صبرعطا فرمائے۔ پوری قوم اس عظیم باپ کوحوصلے اور جرات کو سلام پیش کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں