Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

14 اگست کی مناسبت سے خیبر پختونخوا گورنر ہاؤس سے جیپ ریلی کا انعقاد

خیبر پختونخوا میں 14 اگست کی مناسبت سے گورنر ہاؤس سے جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جیپ ریلی کا آغاز کیا، جیپ ریلی مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے گورنر ہاؤس پر اختتام پذیر ہوئی۔

اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کی مناسبت سے جیب ریلی کا انعقاد کیا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جس نے بھی ملک کیلئے قربانی دی ہے انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ جو سہاروں پر آتی ہے اس کو سیاسی جماعت نہیں مانتا۔

متعلقہ خبریں