Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام، ہنڈریڈ انڈیکس میں 60 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا اختتام ہنڈریڈ انڈیکس میں 60 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ہنڈرڈ انڈیکس 60 پوائنٹس کی کمی سے 78 ہزار 45 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

دن بھر مجموعی طور پر 438 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 170 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 218 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔

مارکیٹ میں 59 کروڑ 70 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 20 ارب 80 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,619 جبکہ کم ترین سطح 78,041 پوائنٹس رہی۔

متعلقہ خبریں