Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تحصیل سمندری میں گھر کی چھت گر گئی، باپ بیٹا جاں بحق

فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں ایک خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

افسوسناک واقعہ فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے تھانہ مریدوالہ کے علاقے کھدروالا میں پیش آیا، جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت 40 سالہ خالد اور 4 سالہ محمد احمد کے نام سے ہوئی۔

چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والے والے باپ بیٹے کے علاوہ 5 بکریاں بھی ہلاک ہوئیں ہیں۔

رپورٹس کے مطابق شدید بارش کے باعث خستہ حال مکان کی چھت گری، علاقہ مکینوں نے باپ اور بیٹے کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچیا تاہم جانبر نہ ہوسکے۔

متعلقہ خبریں