Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوازشریف نے 2ماہ کیلئے اعلان کیا، سندھ حکومت ریلیف دینے کیلئےتیار نہیں، حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے 2 ماہ کیلئےاعلان کیا ہے، یہ ریلیف پورے پاکستان کوملنا چاہیے، سندھ حکومت ریلیف دینے کیلئےتیار نہیں۔

کراچی میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 50 فیصد ایکسپورٹ کراچی سے ہوتی ہے، ہمیں خیرات نہیں حق چاہیے، بجلی کی قیمتوں میں کمی ہونی چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی ٹیکس دیتا ہے تو وفاق کا نظام چلتاہے، یہاں بجلی کے پیسے کیوں کم نہیں ہو سکتے؟ مہنگی بجلی اورٹیکسزسے کوئی بھی خوش نہیں ہے۔

امیرجماعت اسلامی ایل پی جی لینے پرلوگ مجبور ہوتے ہیں، اس وقت پاکستان میں معاشی حالات سب کے سامنے ہیں، ہمارے ٹیکسزکے پیسوں سے اربوں کے اشتہارات دیے جاتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں نے جو ہزاروں ارب لوٹے وہ عوام کیوں اداکریں، وزیراعظم بھی تقریرمیں وہ گفتگو کررہے ہیں جو ان کے خلاف ہے، وزیراعظم مہنگائی کم اور ٹیرف میں تبدیلیاں کریں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یہ فارم47 کی پیداوار ہیں، آج کوئی طبقہ بھی خوش نہیں ہے، نوازشریف نے دو ماہ کے لیے اعلان کیا ہے، حکومتی پارٹیوں نے پاکستان کا بیڑہ غرق کردیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ آئی پی پیزکے کیپسٹی چارج نہیں دیں گے، یہ ریلیف پورے پاکستان کو ملنا چاہیے، سندھ حکومت ریلیف دینے کے لیے بالکل تیار نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں