Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ستلج، بیاس اور راوی پر قائم بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح اوسطاً 50 فیصد تک ہے

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ستلج، بیاس اور راوی پرقائم بھارتی ڈیمزمیں پانی کی سطح اوسطاً 50 فیصد تک ہے۔ بھاکڑا ڈیم کی سطح 54 فیصد پونگ کی 53 فیصد اور تھین ڈیم کی سطح 26 فیصد تک ہے۔ 

ترجمان پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب کے تمام دریاؤں اور بیراجزمیں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔ دریائے سندھ میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ ڈیرہ غازی خان رود کوہیوں کی صورتحال بھی نارمل لیول پرہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب اورجہلم میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پرہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 60 ہزارکیوسک جبکہ اخراج 38 ہزارکیوسک ہے۔ خانکی کے مقام پر پانی کی آمد 79 ہزار کیوسک اور اخراج 71 ہزارکیوسک ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ قادرآباد میں پانی کی آمد 79 ہزاراوراخراج 61 ہزارکیوسک ہے۔ تریموں اورپنجند کے مقام پر بھی پانی کا بہاؤ نارمل لیول پر ہے۔ دریائے راوی اورستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 70 فیصد، تربیلا میں 99 فیصد ہے۔

پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ستلج، بیاس اور راوی پرقائم بھارتی ڈیمزمیں پانی کی سطح اوسطاً 50 فیصد تک ہے۔ بھاکڑا ڈیم کی سطح 54 فیصد پونگ کی 53 فیصد اورتھین ڈیم کی سطح 26 فیصد تک ہے۔ ارسا و محکمہ آبپاشی کے مطابق بھارت کی جانب سے فی الوقت کوئی پانی نہیں چھوڑا گیا۔ آئندہ چند روزمیں بھی بھارت کی جانب سے پانی کے بڑے اخراج کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے پنجاب اورتمام متعلقہ محکمے اس حوالے سے الرٹ ہیں۔ ممکنہ سیلابی خطرے کے پیشِ نظرانتظامات مکمل ہیں۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24/7 صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔  ایمرجنسی کی صورتحال میں شہریوں کو پیشگی الرٹ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں