Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعلیٰ سندھ نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا

سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ن کہا کہ انجینئر ہونے کے ناطے اپنا ووٹ دینے آیا ہوں، اپنے پروفیشن یعنیٰ انجینئرز کے ساتھ ملنے بھی آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جن دوستوں سے ملاقات نہیں ہوتی یہاں انتخابات میں ہو جاتی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات میں جو بھی جیتے گا وہ ہمارا ہو گا۔

سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے بھی پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کر لیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہمارے انجینئرز پاکستان کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں