Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد میں آج بھی بارش، اعدادوشمار جاری

شہر قائد کے آج بھی مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے محکمہ موسمیات نے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔

آج سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں ہوئی جہاں 70.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

نارتھ ناظم آباد میں 7.5، پی اے ایف بیس فیصل 2 اور اورنگی میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ نارتھ کراچی، میٹ کمپلیکس، یوپی موڑ اور ناگن چورنگی پر بھی ہلکی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے نئے سلسلے کے تحت سندھ کے شمالی وسطی اور بلوچستان کے مشرقی و شمالی علاقوں میں بارشیں ہو سکتی ہیں، جبکہ اندرون سندھ کے بھی نشیبی علاقے بارش سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں