Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی آئی اے نے سعودی عرب کے کرایوں میں بڑی کمی کر دی

پی آئی اے نے کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لئے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لئے یکطرفہ کرایہ 56 ہزار بشمول ٹیکس کر دیا گیا ہے۔

کراچی سے جدہ اور مدینہ کا دو طرفہ کرایہ 88 ہزار بشمول ٹیکس کر دیا گیا۔

رعایتی کرایوں کے ٹکٹ 31 اگست 2024 تک جاری کرائے جا سکیں گے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق رعایتی کرائے پر 30 ستمبر 2024 تک سفر کیا جا سکے گا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ رعایتی کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

متعلقہ خبریں