Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیکیورٹی فورسز کے شہید 3 جوانوں کی نماز جنازہ ادا

ضلع باجوڑ میں خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید 3 جوانوں کی نماز جنازہ باجوڑ میں ادا کر دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید اہلکاروں کی نمازجنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں اور سویلینز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد شہید نائیک عنایت، شہید لانس نائیک عمر اور شہید سپاہی وقار کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیئے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہدا کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا اور سیکیورٹی فورسز سرحدوں کی حفاظت کے لیے پُرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں