Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، باقی صوبے بھی عوام کو ریلیف دینا چاہیں تو دے سکتے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف میں وفاق نے کوئی حصہ نہیں ڈالا، پنجاب حکومت نے صوبائی بجٹ سے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب کی حکومت نے اپنے ترقیاتی فنڈ سے 45 ارب روپے مختص کیے، اس ریلیف پرسیاست نہیں ہونی چاہیے، باقی صوبے بھی عوام کو ریلیف دینا چاہیں تو دے سکتے ہیں۔ پنجاب نے اپنی عوام کو تحفہ دیا ہے۔ کچھ لوگوں سے ایسی باتیں سننے کو ملیں جس پر افسوس ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاورسیکٹرمیں نقصانات کم کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ چیلنجزبہت زیادہ ہیں، مہنگائی مزید کم کرنی ہے۔ ملک بھر میں شدید بارشوں سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن پرکام کررہے ہیں۔ مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر11 فیصد تک آ گئی۔

وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اقدامات کی وجہ سے مہنگائی میں کمی ہورہی ہے،  آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کا معاہدہ ہو چکا ہے، پی ٹی آئی نے عالمی اداروں سے وعدہ خلافی کرکے پاکستان کو نقصان پہنچایا۔

متعلقہ خبریں