جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ’حق دو پاکستان کو‘ تحریک کا آغاز یکم ستمبر سے ہو گا۔
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ 28 اگست کو بجلی کی قیمتوں، ٹیکسز اور حکمرانوں کی مراعات کے خلاف ہڑتال ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمران احتجاج روک سکتے ہیں لیکن سوچ پر پابندی نہیں لگا سکتے، عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے تو ریاست کے خلاف نفرتیں بڑھیں گی۔
بجلی کی اصل لاگت کے مطابق قیمت کا تعین کر کے پورے ملک کو ریلیف دیا جائے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو پُرامن دھرنے کے بعد معاہدے پر مجبور کیا، کسی صورت عوامی پریشر کم نہیں ہونے دیں گے۔



















