Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت آج ہو گی

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہوگی

کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کریں گے، بانی پی ٹی آئی اور بشرا بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشرا بی بی کے وکیل ظہیر عباس چودھری ، عثمان گل و دیگر کمرہ عدالت میں پیش ہوں گے۔

نیب ٹیم کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی ، امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ کمرہ عدالت میں پیش ہوں گے۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں مجموعی طور پر 35 گواہان کے بیان قلمبند کیے جا چکے ہیں، اور 34 گواہان پر جرح مکمل کی جا چکی ہے۔

نیب ٹیم کی جانب سے آج مزید گواہان کمرہ عدالت میں پیش کیے جائیں گئے۔

متعلقہ خبریں