آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیرسے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کےشعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف سید عاصم منیرسے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ہارورڈ بزنس اسکول کے چوالیس (44) رکنی وفد میں نو ممالک کے سے تعلق رکھنے والے طلبہ شامل تھے۔ ملاقات میں پاکستان کے مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران آرمی چیف سید عاصم منیر نے موجودہ سیکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں تعلیم، مثبت سوچ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ آرمی چیف نے پاکستان کے وسیع یوٹینشل پربھی اظہارخیال کیا اورکہا کہ وفد کے شرکا ذاتی تجربات کی روشنی میں اپنی رائے قائم کریں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر نے مِس انفارمیشن، فیک نیوزکے اثرات پربھی گفتگوکی، ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے تعمیری بات چیت پرآرمی چیف کا شکریہ اداکیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران علاقائی امن واستحکام، انسداددہشت گردی، جمہوری اقدارکی کوششوں پر گفتگو کی۔ آرمی چیف سے ہارورڈ بزنس اسکول کے وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔



















