صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ جب تک ہم سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ پڑھ لیں مطمئن نہیں ہوں گے۔
صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی، حامد رضا نے کہا کہ لاء اینڈ جسٹس کمیٹی میں فیصلہ ہوا تھا کہ حکومت نظر ثانی دائر کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ جب تک ہم فیصلہ پڑھ نہ لیں، مطمئن نہیں ہوں گے، قائمہ کمیٹی نے یہ پورا فیصلہ ریورس کرنے کی سفارش کی تھی۔
مفتی شیر محمد نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ علما کی مشاورت سے آئے گا، ان کو نہ روکا گیا تو بچوں کا عقیدہ خراب کرنے کا مشن جاری رکھیں گے۔
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ تھا کہ سپریم کورٹ کے پورے فیصلے کو واپس لیا جائے، سپریم کورٹ نے متنازعہ پیراگراف کو حذف کرنے کا فیصلہ دیا۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ اس طرح کے فیصلوں کے ذریعے فتنہ، فساد کی بنیاد رکھی جا رہی ہے، مسلمان دشمن عناصر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، قادیانی کسی صورت مسلمان تصور نہیں کیے جائیں گے۔
سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ دونوں فیصلوں کو کالعدم قرار دے کر واپس لے، کیا اس فتنہ کے پیچھے سازش ہے، اس کی تحقیقات کریں، آج بھی چند پیراگراف کو حذف کرنے کا کہا گیا۔
رہنما جماعت اسلامی فرید پراچہ کا کہنا تھا کہ بہت بڑی جہدوجہد کے نتائج مثبت نکلے، جماعت اسلامی فیصلے کا پہرہ دے کر اس پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔



















