Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کی تاریخی فتح، پاکستان کو 10وکٹوں سے شکست

راولپنڈی کرکٹ ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے قومی ٹیم کو دس وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگزمیں 146 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور بنگلادیش کو جیت کے لیے صرف 30 رنز کا ہدف دیا۔

راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے آخری روز پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا ہی تھا کہ کپتان شان مسعود محض 5 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد وکٹ گنوا بیٹھے۔

بنگلہ دیش سے شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کیا کہا؟

اس کے یکے بعد دیگرے بابراعظم 22، عبداللہ شفیق 37، شاہین شاہ آفریدی 2، نسیم شاہ 3، سعود شکیل، سلمان علی آغا اور محمدعلی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

محمد رضوان نے 51 رنز بنائے، پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف صرف 29 رنز کی برتری حاصل تھی۔

بنگلادیش کی جانب سے دوسری اننگز میں مہدی حسن میراز 4، شکیب الحسن 3 جب کہ شورف الاسلام، ناہید حسن اور حسن محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ خبریں