Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی اسمبلی اجلاس کا 23 نکاتی ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی کے اجلاس کا 23 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کرینگے۔ الیکٹرانک کرائم کی روک تھام کیلئے قانون پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

ٹیلی کمیونکیشن ایپلٹ ٹربیونل کیے قیام سے متعلق بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائیگی۔ چیئرمین کمیٹی امین الحق ٹیلی کمیونکیشن ایپلٹ ٹربیونل بل2024پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرینگے۔

متعلقہ خبریں