Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی اسمبلی اجلاس کا 23 نکاتی ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی اجلاس کے لیے وفاقی حکومت نے 23 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے، اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر داخلہ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 پیش کریں گے۔

اجلاس میں الیکٹرانک کرائم کی روک تھام کیلئے قانون پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش ہو گی۔

ٹیلی کمیونی کیشن ایپلٹ ٹربیونل کے قیام سے متعلق بل پر رپورٹ پیش ہو گی، چیئرمین کمیٹی امین الحق بل 2024 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے۔

متعلقہ خبریں