آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے خیبرکےعلاقے تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکے دوران 25 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرکے ضلع تیراہ میں فتنہ الخوارج اور نام نہاد لشکر اسلام اور جماعت الاحرارکے خلاف وسیع انٹیلی جنس پر مبنی آپریشننزکیے۔
آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق اگست میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے چاربہادرسپاہی شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران خارجی سرغنہ ابوذرعرف صدام بھی مارا گیا ہے جبکہ 11 دہشت گرد زخمی ہوئے۔ فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کو نمایاں کامیابیاں مل رہی ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج اور اس سے وابستہ افراد کو دھچکا لگا۔
یہ خبر بھی پڑھیں؛ ملک میں امن کے قیام کیلئے افواجِ پاکستان کی لازوال قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، وزیرِ اعظم



















