پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ ظالمانہ ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ایسے فیصلے سے پہلےعوامی مشکلات کو سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
عوام کو سستی اشیا فراہم کرنے کا کوئی اور ادارہ نہیں ہے، موجودہ مہنگائی میں یوٹیلیٹی اسٹور ز کو بند کرنے کا فیصلہ ظالمانہ ہے۔
شازیہ مری نے مزید کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار بھٹو نے 50 سال قبل یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن قائم کی، اگر حکومت واقعی عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہے تو فیصلے کو فوری واپس لے۔



















