Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان دہشت گردحملوں میں شہید جوان فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں شہید جوان کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جوانوں نے دہشت گردوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ نائیک عبدالمجید شہید کوڈیرہ غازی خان میں سپرد خاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سپاہی محمد ثقلین شہید کومنگوال خوشاب میں سپرد خاک کیاگیا، سپاہی ذیشان اللہ شہید کو پشاور میں سپرد خاک کیاگیا، سپاہی محمد شہریارشہید کوسرگودھا میں سپرد خاک کیاگیا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ سپاہی غلام محمد شہید اورسپاہی ذاکرخان شہید کوصحبت پورمیں سپردخاک کیاگیا جبکہ شہید جوان فوجی اعزازکے ساتھ اپنے اپنے آبائی علاقوں میں سپردخاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کی نمازجنازہ اورتدفین میں پاک فوج کے سینئرافسروں، جوانوں، شہدا کے لواحقین اورعمائدین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہدا کی عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔

متعلقہ خبریں