شہر قائد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
گلشن حدید، احسن آباد، شاہ فیصل کالونی اور اطراف میں بارش ہوئی، جبکہ میٹرو ول سائٹ ایریا اور اطراف میں تیز بارش کے بعد بوندا باندی جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے 31 اگست تک جاری رہےگا، مون سون ہوا کا انتہائی کم دباؤ سندھ اور بھارتی گجرات کی سرحد پر ہے۔
آئندہ 24 گھنٹے میں یہ سسٹم مغرب کی طرف بڑھے گا۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ بارش برسانے والا ڈیپ ڈپریشن کراچی کی طرف بڑھے گا، ہوا کا کم دباؤ مغرب کی جانب بڑھنے سے کراچی میں تیز ہوائیں اور بارش کا امکان ہے۔



















