Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملتان میں بادل جم کر برسے، 48 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ملتان اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش سے 48 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

رپورٹس کے مطابق ملتان اور گردونواح کے مختلف علاقوں مین 145 ملی میٹر طوفانی بارش ریکارڈ کی گئی جس سے 48 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

آج دوپہر میں کالی گھٹاؤں نے ملتان کو اپنے سائے میں لے لیا تھا، جس کے باعث دن کے وقت بھی اندھیرا چھا گیا تھا، اس کے بعد ہونے والی تیز برسات سے سب کچھ جل تھل ہو گیا۔

سب سے زیادہ بارش نو نمبر، متی تل، ناردرن بائی پاس خانیوال روڈ، رشید آباد، چوک کمہارنوالہ، پرانا شجاع آباد کینٹ، ایم ڈی اے چوک، قاسم بیلہ اور بوسن روڈ پر ریکارڈ کی گئی۔

واسا حکام کے مطابق سب سے زیادہ بارش 147  ملی میٹر چونگی نمبر نو ڈسپوزل اسٹیشن پر ریکارڈ کی گئی جس نے 1976 میں 134.5 ملی میٹر بارش کا 48 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز میں مزید مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں