Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرمایہ کاری منصوبوں پر عملدرآمد میں سست روی قبول نہیں، وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا ہے کہ دوست ممالک کی سرمایہ کاری میں دلچسپی پالیسیوں کانتیجہ ہے، سرمایہ کاری منصوبوں پرعملدرآمد میں سست روی قبول نہیں۔ 

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملکی معیشت کی ترقی اورسرمایہ کاری سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں موڈیزکی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کواپ گریڈ کرنے پراظہاراطمینان کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم شہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی ٹیم کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں، گزشتہ دورحکومت میں ملک کی خاطراپنی سیاست کی قربانی دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کوڈیفالٹ سے بچایا، معیشت استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے، قومی مفادات کوترجیح دینے کی پالیسی کے اثرات معیشت پرنظرآ رہے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سی اے اے ٹورٹینگ ملنا حکومتی معاشی پالیسیوں کے درست ہونے کاعالمی اعتراف ہے۔ امید ہے معیشت اسی رفتارسے آگے بڑھتی رہے گی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ وزیرخزانہ اوران کی ٹیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، دوست ممالک کی سرمایہ کاری میں دلچسپی پالیسیوں کانتیجہ ہے، سرمایہ کاری منصوبوں پرعملدرآمد میں سست روی قبول نہیں۔

متعلقہ خبریں