Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بانی پی ٹی آئی بین الاقوامی میڈیا کے نشانے پر، حکومتی مؤقف سامنے آ گیا

بانی پاکستان تحریک انصاف انٹرنیشنل میڈیا کےنشانے پرآ گئے جس پربیرسٹرعقیل ملک کا کہنا ہے کہ ڈیلی میل کے آرٹیکلز کے باعث بانی پی ٹی آئی کی حقیقت دنیا کے سامنے عیاں ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی حقیقت دنیا کے سامنے عیاں ہو گئی ہے، ڈیلی میل کے آرٹیکل نے بانی پی ٹی آئی کے حقائق دنیا کے سامنے رکھے ہیں، بین الاقوامی میڈیا میں بانی پی ٹی آئی کو ڈس گریس کا لقب دیا ہے۔

بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کے آئین و قانون کی خلاف ورزی کی ہے، بانی پی ٹی آئی اپنی غیرقانونی حرکات اور پاکستان کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی وجہ سے پابندِ سلاسل ہیں۔

انھوں نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پرپاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے۔ چوری کرنا بانی پی ٹی آئی کی پرانی عادت ہے۔ دہشت گردی کی حالیہ لہرکس کا تحفہ ہے؟َ سب جانتے ہیں۔ دہشت گردی میں اضافے کی وجہ بانی پی ٹی آئی کے دہشتگردوں سے روابط ہیں۔

بیرسٹرعقیل ملک کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی خواتین کے بارے میں بھی مثبت سوچ نہیں رکھتے تھے۔ انتشاری ٹولے نے من پسند آرٹیکلز شائع کروائے، بین الاقوامی میڈیا نے بانی پی ٹی آئی کو بے آبرو قرار دیا ہے۔ جو شخص کونسلربننے کی اہلیت نہیں رکھتا وہ چانسلربننے کے خواب دیکھتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی آکسفورڈ یونیورسٹی کو بھی داغدار کرنا چاہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے جھوٹ پر مبنی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیلی میل نے بڑی خبر لگا دی ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی انٹرنیشنل میڈیا کے نشانے پر آگئے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی ڈیلی میل کی سرخیوں میں بنے رہے، ان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑنے کے فیصلے پرعالمی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بانی پی ٹی آئی آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کیلئے نامناسب امیدوار قرار دے دیئے گئے ہیں جبکہ آکسفورڈ یونیورسٹی کو غم وغصے سے بھری ای میلز اور احتجاجی پٹیشن موصول ہوئی ہیں۔ ڈیلی میل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے الیکشن لڑنے کے فیصلے کے خلاف آکسفورڈ یونیورسٹی میں سخت اشتعال اور مظاہرے کیا گیا ہے۔

ڈیلی میل نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ای میل کے ذریعے نامناسب امیدوار قرار دیا گیا ہے جبکہ ڈیلی میل نے سرخیوں میں ڈس گریسڈ وزیراعظم کا خطاب دے دیا ہے۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ کرپشن کیسز میں سزا یافتہ شخص کا آکسفورڈ یونیورسٹی جیسے بڑے تعلیمی ادارے کے چانسلر کا الیکشن لڑنا قابل قبول نہیں۔

طالبان اور اسامہ بن لادن کی پرجوش حمایت پر مبنی بانی پی ٹی آئی کا شدت پسند مؤقف چانسلر کا امیدوار بننے کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن گیا۔ ڈیلی میل کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کئی مواقعوں پر طالبان کی حمایت اور ان کے شدت پسند ایجنڈے کا پرچار کیا ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف یونیورسٹی کو موصول پٹیشن میں اس طرح کے مزید ذاتی اور پبلک مفادات سے متصادم باتوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی نجی زندگی پر بھی کئی داغ موجود ہیں، خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی پر متاثرہ خواتین کے لباس کو ہو مورد الزام ٹھہرانا بھی عوام کا نقطہ احتجاج بن گیا، خواتین کا مختصر لباس ان کی آبرو ریزی کے واقعات کی بڑی وجہ ہے، ایسے لباس کے اثرات صرف روبوٹس پر نہیں ہوتے، شہریوں نے بانی پی ٹی آئی کا پرانا مؤقف آکسفورڈ یونیورسٹی کو یاد کرا دیا۔

تحریک انصاف کے سپورٹرز پر بانی پی ٹی آئی کے مخالفین کو ہراساں کرنے کا بھی الزام ہے، مخالفین نے شکایت کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے حامی اس پر تنقید کو روکنے کیلئے سوشل میڈیا ٹرولنگ سے کام لے رہے ہیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کی انسانیت کے احترام، اخلاقی اقدار اور لیڈر شپ کے اعلیٰ معیار کے حوالے سے قابل قدر تاریخ ہے، بانی پی ٹی آئی کا چانسلر کا الیکشن لڑنا اسے داغدار کر دے گا۔

پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی دہشت گردوں کا حامی ہے قومی اسمبلی سے خطاب میں اس نے اسامہ بن لادن کو شہید کہا۔

متعلقہ خبریں