Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بارش کے پانی کا انوکھا ناپ تول کا نظام، حیدرآباد میں 662 ملی میٹر کےحیران کن اعدادوشمار

سکھر کے بعد اب حیدرآباد میں بھی بارش کے پانی کے انوکھے ناپ تول کے نظام نے حیرت میں مبتلا کردیا ہے، جہاں 662 ملی میٹر بارش کے اعدادوشمار پیش کیے گئے ہیں۔

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ عبدالجبار خان اور میئر حیدرآباد کاشف شورو نے آج ایک پریس کانفرنس کی جس میں عبدالجبار خان نے بتایا کہ حیدرآباد میں 39 گھنٹوں میں اب تک 662 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حیسکو کی کارکردگی پہلے سے بہتر رہی ہے اور گزشتہ 15 گھنٹوں میں 110 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

عبدالجبار خان نے کہا کہ واسا کو 10 ملین دیے ہیں اور کہا ہے کہ پانی کی نکاسی کے لیے جنریٹر بند نہیں ہونا چاہیے۔

اس موقع پر میئر حیدرآباد کاشف شورو کا کہنا تھا کہ بلدیہ اپنےفنڈزخود جرنیٹ کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں 40 سال پرانا سسٹم ملا تھا جسے چلا رہے ہیں۔

میئر حیدرآباد کاشف شورو نے کہا کہ 92 جنریٹرز بڑے پمپنگ اسٹیشنز پر رکھے ہیں، پی ڈی ایم اے کی بھی 10 مشینیں کام کر رہی ہیں۔

میئر حیدرآباد کاشف شورو ن مزید کہا کہ ہم پی ڈی ایم اے کو بھی ڈیزل دے رہے ہیں اور 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں