Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

این ڈی ایم اے کی آئندہ 24 گھنٹے میں سندھ کے ساحلی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

ترجمان این ڈی ایم اے نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ کے ساحلی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ماہی گیرآئندہ 48 گھنٹوں کے دوران سمندرمیں نہ جائیں، تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد میں بارش متوقع ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ ڈیپ ڈپریشن کراچی سے کتنے کلومیٹر کے فاصلے پرموجود ہے؟

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ٹنڈومحمد خان، ٹنڈوالہٰ یار، مٹیاری، عمرکوٹ میں بارش متوقع ہیں۔ میرپورخاص، سانگھڑ، جامشورو، دادو، شہید بینظیر آباد میں بھی بارش متوقع ہے۔

ترجمان کے مطابق کراچی ڈویژن میں 31 اگست تک وقفے وقفے سے طوفانی بارش کا امکان ہے۔ شہروں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں