Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی، تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں آج بند کرنے کا اعلان

شہر قائد میں آج ممکنہ تیز بارش کے باعث تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنز کراچی نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ حفاظتی نکتہ نظر کے تحت آج کراچی کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے ایڈوائزری کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش جاری ہے، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، ناظم آباد، صدر، ڈیفنس اور کلفٹن میں تیز بارش جاری ہے۔

گلشن اقبال، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا اور سہراب گوٹھ میں بھی تیز بارش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں