Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ اور بلوچستان کا موسم دو روز بعد بہتر ہو جائے گا، ڈی جی موسمیات

ڈی جی موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کا موسم دو روز بعد بہتر ہو جائے گا۔ ماہی گیر یکم ستمبر تک سمندرمیں جانے سے گریز کریں۔

اسلام آباد میں ڈی جی میٹ مہرصاحبزادہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1964 کے بعد پہلی مرتبہ سائیکلون بنا ہے۔ ساٹھ سال کے بعد سائیکلون اسنا دوبارہ بنا ہے

مہر صاحبزادہ خان نے کہا کہ کراچی کے سمندر میں کل سے ایک سیکلون بنا ہے جو کراچی سے 200 کلومیٹر دور ہے۔ چھ گھنٹوں میں اس کی شدت سمندری طوفان کی سی ہو سکتی ہے۔ سائیکلون بھارت میں جب پہنچا تو ڈیپ ڈپریشن بنا۔

ڈی جی موسمیات نے کہا کہ رواں ماہ اپنی نوعیت کا شدید سائیکلون بنا ہے، ماہی گیریکم ستمبر تک سمندر میں جانے سے گریز کریں۔ بارشوں کا سلسلہ معمول سے زیادہ ہے۔ اگست میں137فیصدزیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔

ڈی جی میٹ نے کہا کہ سمندری طوفان کے اثرات بلوچستان کی طرف بڑھیں گے، دو ماہ میں جو بارشیں ہوئیں وہ نارمل سے بھی زیادہ ہوئی ہیں۔ سب سے زیادہ سندھ میں 125 فیصد بارشیں ہو رہی ہیں۔ کے پی میں ایک فیصد اور پنجاب میں 56 فیصد بارشیں ہوئیں۔

انھوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بلوچستان میں 115، گلگت بلتستان میں 5 فیصدزیادہ بارشیں ہوئیں۔

مہرصاحبزادہ خان نے مزید کہا کہ دو سے چارستمبر تک بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان موجود ہے۔ منگلا ڈیم میں کافی گجائش سے زیادہ پانی موجود ہے، منگلا ڈیم میں 76 فیصد گنجائش موجود ہے۔

متعلقہ خبریں