Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی، کنویں میں گرے 2 بچوں سمیت ایک نوجوان کی لاش نکال لی گئی

کراچی کے علاقے گارڈن اپارٹمنٹس کے قریب کنویں میں گرے 2 بچوں سمیت ایک نوجوان کی لاشوں کو کنویں سے نکال لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کنویں میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچوں میں بدر اور طلحہ شامل ہیں، یہ دونوں بچے اپارٹمنٹ کے اندر موجود کنویں کے قریب کھیل رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کنویں کا ڈھکن کمزور ہونے کے باعث ڈھکن سمیت اندر گرے، کنویں کےاندر پانی موجود نہیں ہے، بچوں کےکنویں میں گرنے پر ایک نوجوان بچانے کے لیے کنویں میں اترا تھا، مگر وہ بھی جاں بحق ہو گیا۔

کنویں کی گہرائی زیادہ اور چوڑائی کم ہونے کے باعث ریسکیو میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

بچوں اور نوجوان کو ریسکیو کے لیے جانے والا ایک ریسکیو اہلکار بھی کنویں میں پھنس گیا تھا جسے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں