Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلیٰ پنجاب سے چائنا کی وہیکل کمپنی کے وفد کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے چائنا کی وہیکل کمپنی کے وفد نے لاہور میں ملاقات کی۔

ملاقات میں گرین ٹرانسپورٹ سسٹم پراجیکٹ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور پنجاب بھر میں 5 ہزار الیکٹرک بسیں چلانے کے پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔

پہلے مرحلے میں ایک ہزار الیکٹرک بسوں سے پراجیکٹ شروع کیا جائے گا اور 5 سال میں بڑے شہروں میں ’اینڈ ٹو اینڈ‘ گرین ٹرانسپورٹ سسٹم لانچ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے وفد کو الیکٹرک وہیکلز کی مینوفیکچرنگ کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور پنجاب میں الیکٹرک 2 وہیلر، 3 وہیلر کی مینوفیکچرنگ کیلئے تعاون پر اتفاق کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے چینی کنسورشیم سے جامع ٹرانسپورٹ سسٹم پلان طلب کر لیا، انہوں نے کہا کہ چین ہر شعبہ ہائے زندگی میں لیڈ کر رہا ہے ہم ان کے تعاون اور مہارت سے فائدہ اٹھانے کے متمنی ہیں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ بڑے شہروں کے عوام کے لئے مکمل گرین ٹرانسپورٹ سسٹم چاہتے ہیں، ٹریفک جام بہت بڑا مسئلہ ہے، ماحولیاتی آلودگی بھی بڑھ رہی ہے اور لوگ تیزی سے ای الیکٹرک وہیکلز کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چین کی مہارتوں سے فائدہ اٹھانے کے متمنی ہیں، لاہورمیں چینی ٹرانسپورٹ کمپنیز کو خوش آمدید کہیں گے، پنجاب میں بلٹ ٹرین، میٹرو بسیں اور ضلع میں الیکٹرک بسیں چلانا چاہتے ہیں۔

شہباز شریف نے اورنج لائن اور میٹرو بس سسٹم کامیابی سے لانچ کیا، لاہور کے بہت سے ایریاز میں ٹرانسپورٹ سسٹم کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ٹرانسپورٹ سسٹم کو مکمل طور پر ری ڈیزائن کرنا چاہتے ہیں، ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر اور چارجنگ سسٹم ودیگر سہولتیں چاہتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ چین جیسے ملک سے دوستی خوش بختی کے مترادف ہے۔

متعلقہ خبریں