Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیرصنعت و پیداوار کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس

وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس منعقد کیا گیا۔

شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں وزیر تجارت جام کمال خان کی بھی شرکت کی۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ملک میں چینی کے اسٹاک کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ برآمد کیلئے چینی کی ریٹیل قیمت کی حکومتی بینچ مارک کی شرط برقرار رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق چینی کی اوسط خوردہ قیمت میں 2 روپے کی کمی ہوئی ہے اور مارکیٹ میں چینی کی قیمت مستحکم ہے۔

وزیرصنعت وپیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ ملک میں چینی کا سرپلس اسٹاک موجود ہے، چینی کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ قابل قبول نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں