کوٹ ڈیجی آوارہ کتوں کے نشانے پر آگیا، ایک ہی دن میں 15 سے زائد افراد آوارہ کتوں کا نشانہ بن گئے۔
متاثرین کے ورثا نے قومی شاہراہ پر احتجاج کیا اور ٹائر نذرآتش کیے، احتجاج کے باعث قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ آوارہ کتوں نے ایک ہی دن میں اسکول کے پانچ بچوں سمیت پندرہ افراد کو کاٹا ہے، کتوں کے کاٹنے سے زخمی دس افراد کو ویکسین نہیں ہوسکی ہے۔
مظاہرین کے مطابق کوٹ ڈیجی اسپتال میں کتوں کے کاٹنے سے بچاؤ کی ویکسین موجود نہیں۔
مظاہرین نے وزیر صحت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ نوٹس لیں اور تمام متاثرین کی ویکسین کی جائے۔



















