سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے پی ڈبلیو ڈی ملازمین پر تشدد کی سخت مذمت کی ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین پر شیلنگ اور تشدد افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف غریب ملازمین کو نوکریوں سے نکالا جا رہا ہے، جبکہ اشرافیہ کی مراعات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ نہتے مظاہرین پر پولیس گردی قبول نہیں، گرفتار مظاہرین کو فوری رہا کیا جائے۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ کفایت شعاری کرنی ہے تو غریب کے چولہے نہ بجھائیں۔



















