کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر نے چیئرمین نیپرا وسیم مختار کو مہنگی بجلی کے حوالے سے خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں مہنگی ترین بجلی کے ذمہ دار حکومت اور کے الیکٹرک ہیں، خط میں کراچی میں بجلی سستی کرنے کا فارمولا بھی پیش کر دیا گیا۔
چیئرمین نیپرا سے خط میں اٹھائے گئے نکات پر فوری سماعت کی استدعا کی گئی۔
کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر نے خط میں صارفین سے پی ایچ ایل سر چارج کی مد میں 3.23 روپے فی یونٹ وصولی کو ناانصافی قرار دیا ہے۔
خط کے مطابق کے ای فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں ڈسکوز سے 3 سے 5 روپے زیادہ چارج کر رہی ہے، کورونا میں بجلی کے اضافی استعمال کی 33 ارب کی سبسڈی کراچی کو ادا نہیں کی گئی۔
کراچی کے بجلی صارفین سے 1.52 روپے یونٹ اضافی سرچارج کیا جا رہا ہے، ان ایشوز کو حل کرنے سے صارفین کیلئے بجلی 7 سے 8 روپے فی یونٹ سستی ہو سکتی ہے۔
خط میں نیپرا سے درخواست کی گئی ہے کہ کراچی کے اسٹیک ہولڈرز کو فوری سماعت کیلئے بلائے۔



















