ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔
پریس بریفنگ میں میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکہ گزشتہ ہفتے کے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، حملوں میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ موسیٰ خیل میں 23 معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں نقصان اٹھایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دل جاں بحق افراد کے اہلخانہ اور پیاروں کے ساتھ ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے مزید کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔



















